ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت بڑھانا غلط: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت بڑھانا غلط: فاروق عبداللہ

Fri, 28 Jun 2019 23:26:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر ریزرویشن بل کا خیر مقدم کیا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ ریزرویشن بل اچھا ہے،ہم اس کے خلاف نہیں ہیں۔بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگ بہت غریب ہیں،اگر انہیں ریزرویشن ملتا ہے تو یہ بہت اچھا ہو گا،اگرچہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو حاصل شدہ ریزرویشن متاثر نہیں ہوناچاہیے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر ریزرویشن بل اور جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت 6 ماہ اور بڑھائے جانے کی تجویز لوک سبھا میں پیش کی۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر ریزرویشن بل کے تحت جموں میں بین الاقوامی سرحد کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں کے لئے تعلیم اداروں اور سرکاری نوکری میں ریزرویشن دینے کی تجویز ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والایہ پہلا بل ہے۔مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت کو بڑھانا سراسر غلط ہے۔جب ریاست میں پنچایت اور لوک سبھا انتخابات پرامن طریقے سے صحیح ہوئے ہیں تو یہاں اسمبلی انتخابات ابھی کیوں نہیں کروا سکتے؟ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جتنی جلدی انتخابات ہو ں اتنا وہاں کی عوام کے لیے اچھا ہو گا۔نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے ابھی حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر کے دورے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں۔ انہوں نے ریاست میں قانون و انتظام اور امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،یہ اچھی بات ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں خود ان علاقوں میں سیکورٹی کے نظام کو دیکھنے کے لئے جاؤں گا۔جی20 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دہشت گردی کے مسئلے پر بات کئے جانے پر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ہر جگہ دہشت گردی کی بات کی ہے، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔پی ایم ہر جگہ دہشت گردی کی بات کرتے ہیں۔ساتھ ہی فاروق عبداللہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تو ہمیں اچھا سبق سکھایا ہے۔ٹرمپ نے ہندوستان سے کہا کہ ٹیرف کم کرو۔پی ایم مودی کو اس معاملے پر کچھ کرنا چاہئے تاکہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر رہیں۔


Share: